سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی دو اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ

May 30, 2023 | 11:53:AM
سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی دو اہم شخصیات کا جہانگیر ترین سے رابطہ
کیپشن: جہانگیر ترین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) سندھ سے پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے والی 2 اہم شخصیات نے لاہور میں سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواء اور سندھ سے بھی کئی لوگ جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے پنچھی واپس لوٹیں گے؟اہم اشارہ مل گیا

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ملک بھر سے مختلف رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، وہ آج بھی کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے رواں ہفتے نئی پارٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔