پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے کپتان کا بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

May 30, 2023 | 00:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آیہ ) ٹائیگر فورس کے کپتان رانا عبدالخالق نے بھی پارٹی چھوڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس کے کپتان رانا عبدالخالق نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کےواقعات کی پرزور مذمت کرتاہوں اور پارٹی کو چھوڑتا ہوں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد, تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔