ایران کے حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار، عرب رہنماؤں کا اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سعودی عرب، قطر اور اردن کے رہنماؤں نے جدہ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے اثرات، بین الاقوامی سمندری آمدورفت کی آزادی کو لاحق خطرات اور توانائی کی فراہمی کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں پیر کے روز منعقدہ اس اجلاس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران خطے میں کشیدگی کے عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات اور علاقائی سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اور اردن پر ایران کی جانب سے جاری حملے، جن میں اہم اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک خطرناک شدت اختیار کر چکے ہیں جو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب ایران کی جانب سے سعودی عرب، قطر اور اردن کو ڈرونز اور میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ٍ
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا