جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کرکٹر نسیم شاہ کو متنازع ٹوئٹ کرنے کی پاداش میں پی سی بی نے بھاری جرمانہ کردیا ہے، جس کے بعد نسیم شاہ کا نیا وضاحتی بیان بھی آیا ہے، تاہم اس دوران جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نسیم شاہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے نسیم شاہ کے حوالے سے ایکس پر ٹوئٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے نسیم شاہ سے کھل کر اظہار یکجہتی کیا ہے۔
حافظ حمدللہ کا کہنا ہے نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں، وہ یہ کہ یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے،اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا زبان گھمانے پر کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ ہو سکتاہے۔ موجودہ نظام میں کانا، بہرا اور گونگا رہنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا