کراچی ایئر پورٹ پر وزٹ ویزا پر سری لنکا پہنچ کر اسائلم حاصل کرنے کی خواہشمند فیملی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی میں ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پرسری لنکا پہنچ کراسائلم حاصل کرنےکی خواہشمند فیملی کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی پر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار تین رکنی فیملی میں شامل خاتون کے مطابق اس کے شوہرنےگزشتہ پانچ سال سےسری لنکا میں سیاسی پناہ حاصل کررکھی ہے،مسافروں نے وزٹ ویزے کی آڑمیں سری لنکاپہنچ کراسائلم کے لئے درخواست دینے اور اخترنامی ایجنٹ سے فی کس ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کا اعتراف کیا ۔ بہاولپورکی رہائشی فیملی کےپاس ہوٹل بکنگ سمیت مالی وسائل بھی موجودنہیں تھے،ملزمان کومزیدکارروائی کیلئےانسدادانسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیاگیا۔