اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر عامر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے۔
دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے،سی سی ٹی وی فٹج میں ملسح ملزمان کو فارم ہاؤس میں دیکھا جس سکتا ہے،نقاب پوش ڈکیتوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کرکےواقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رانا تنویرکی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کااجلاس،کھاد کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ