آبنائے ہرمز کو فوری تجارت کیلئے بحال نہ کیاتو ایران کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا،صدرٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری تجارت کیلئے بحال نہ کیاتو ایران کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران میں کارروائیاں ختم کرنے کےلیے مذاکرات کررہا ہے،تہران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے،آبنائے ہرمز کو فوری تجارت کیلئے بحال نہ کیاتو ایران کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا،ایران نے بات نہ مانی تو اس کے تمام بجلی گھروں کو تباہ کردیں گے،اس کے تیل کنویں،جزیرہ خارگ،ممکنہ طور پرتمام ڈی سیلینیشن پلانٹس تباہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 1 سے 4 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی،چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی