ہرنائی; کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہرنائی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا.
پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی کے طالب لیز ایریا میں واقع کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ اچانک گرنے کے باعث کانکن بسم اللہ ولد گل محمد، قوم بارکزئی، سکنہ افغانستان جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق کانکن کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب :پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی طیارہ تباہ ہونے کی تصاویر وائرل