عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی 0.9 ڈالر اضافے کے ساتھ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلین بورڈ کی پابندی،آئی پی ایل میں نیا تنازعہ سامنے آگیا
یاد ہے کہ ہفتے کو عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روزہ کمی کے بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 472062 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 4116 روپے کے اضافے سے 404717 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔