مرحوم کی طرف سے روزوں کی قضاکون ادا کرے گا؟

Mar 30, 2024 | 11:24:AM
مرحوم کی طرف سے روزوں کی قضاکون ادا کرے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رمضان المبارک میں ہرمسلمان مرد اور عورت پر روزے رکھنے فرض ہیں ۔یہاں سوال یہ ہے کہ اگر ایک شخص کے ذمہ کچھ روزے تھے، وہ ان کی قضا نہیں کرسکا تھا کہ اس کا انتقال ہوگیا تو کیا اس کے ورثاء میں سے کوئی شخص اس کی طرف سے ان روزوں کی قضا رکھ سکتا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ فقہائے کرام کے نزدیک حج کے سوا کسی بدنی عبادت میں نیابت نہیں، اس لئے کوئی وارث اپنے مورث کی طرف سے روزوں کی قضا نہیں رکھ سکتا، نہ اس کی طرف سے نماز ادا کر سکتا ہے۔

 البتہ میت کی طرف سے بطور فدیہ کھانا کھلا سکتا ہے۔