پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری

Mar 30, 2023 | 20:10:PM
پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور ، مری ، حیدر آبادسمیت ملک بھر میں بار ش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملکہ کوہسار مری ، حیدرآباد ، راولا کوٹ ، اٹک،ننکانہ صاحب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بڑی شہروں میں محکمہ موسمیات نے تیز بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، شہر کے موسم کی بات کی جائے تو  بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، دن بھر کی گرمی اور سورج کی تپش کے بعد موسم خوشگوار  ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا ، پنجاب ، کشمیر،گلگت بلتستان میں  تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ظاہر کی  ہے جبکہ  اسلام آباد اور شمال  مشرقی بلوچستان میں  تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیشگوئی کی گئی ہے ، پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے  چند مقامات پر ژالہ باری  بھی ہو سکتی ہے ۔