سپریم کورٹ؛ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری

Mar 30, 2023 | 19:13:PM
سپریم کورٹ؛ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے کیس کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا،جسٹس شاہد وحید نے 5 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا،ازخودنوٹس میں وہ باتیں زیربحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں ،20 اضافی نمبر دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور پی ایم ڈی سی جواب جمع کرائیں۔
اختلافی نوٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بنچز تشکیل دینا چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے،ججز کو بنچز کی تشکیل پر اعتراض تھا تو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، اپریل کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ