آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،جنرل باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کادورہ بھی کیا

Mar 30, 2021 | 22:04:PM
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،جنرل باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کادورہ بھی کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششو ں اور افغان امن عمل میں بھی پاکستان کے کردارکوسراہا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے چینی کردار کو بھی سراہا۔
 دریں اثناءجنرل قمرجاویدباجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کادورہ کیا۔ چیف آف لاجسٹک سٹاف جنرل اظہر صالح نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کومختلف تعمیراتی،ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی گئی۔انہوں نے اسلحہ ڈپو کی استعداد کار میں اضافے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز کو خیر باد کہنے والی عائشہ خان نے بیٹی کی ویڈیو وا ئرل کردی