کراچی، سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ، 8 افراد زخمی

May 25, 2024 | 11:02:AM
کراچی، سولجر بازار کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ، 8 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گھر میں سلنڈر دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر ایک کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تمام افراد 15 سے 20 فیصد جھلسے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ لگتا ہے، تاہم ہر زاویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔