پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا 10سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا

May 25, 2024 | 00:25:AM
پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا 10سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو دبئی کا 10 سالہ گولڈن  ویزا مل گیا۔ 

اداکارہ صبور علی نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ صبور علی نے دبئی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا دبئی کو اپنا گھر کہہ سکتی ہیں کیوں کہ بالآخر انہیں گولڈن ویزا مل گیا ۔

گولڈن ویزہ ہے کیا ؟

گولڈن ویزا سکیم کا اعلان 2019 میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے کیا تھا،درحقیقت گولڈن ویزا 10سالہ رہائشی کارڈ ہے اور اس کے اجرا کے موقع پر یو اے ای کے نائب صدر نے کہا تھا کہ ’ہم نے سرمایہ کاروں، انتہائی قابل ڈاکٹرز، انجنیئرز، سائنسدان اور فنکاروں کو مستقل رہائش دینے کے لیے گولڈن کارڈ سکیم کو لانچ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کا ’گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے اور یہ دس برس تک دبئی مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنجہانی بھارتی گلوکار ’کے کے ‘کا آخری گانا ان کی موت کے بعد فلم میں شامل