ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ، پاکستان سے 3 سابق سٹار شامل

May 24, 2024 | 17:46:PM
ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ، پاکستان سے 3 سابق سٹار شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) آئندہ ماہ جون میں ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز گیند باز اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم، رمیز راجا اور وقار یونس کو ٹی 20ورلڈکپ کے کمینٹری پینل میں شامل  کیا گیا ہے ، بھارت سے روی شاستری،اور ہرشا بھوگلے  کو کمنٹری میں شامل کیا گیا ہے ، دیگر کمنٹیٹرز میں ایئن اسمتھ ، ناصر حسین،  ایئن بشپ ،رکی پونٹنگ ، ڈیل سٹین،مائیکل ایتھرٹن، ڈینی موریسن اور  رسل آرنلڈ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے گیس کی قیمت میں 6.49 فیصد تک اضافہ کر دیا