ڈاکوؤں نے مغوی واپس کرنے کے بدلے انوکھی فرمائش کردی

May 24, 2024 | 12:04:PM
ڈاکوؤں نے مغوی واپس کرنے کے بدلے انوکھی فرمائش کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد) کشمور میں ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے انوکھی ڈیمانڈ کرتے ہوئے ایک کروڑ تاوان کے ساتھ قیمتی موبائل، گھڑی اور سوٹ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق  ایریگیشن کالونی سے اغوا کیے گئے علی نیازی کی بازیابی کے لیےڈاکوؤں نےمغوی کے اہلخانہ کو فون کر کے ایک کروڑ روپے نقد، 2 قیمتی گھڑیوں کی فرمائش کردی۔ ڈاکوؤں نے علی نیازی کے اہلخانہ سے 4قیمتی سوٹ اور 2 قیمتی موبائل فونز مانگے ہیں۔

مغوی کے ورثاء نے علی نیاز ی کی بازیابی کیلئے بھرپوراحتجاج کیا ہے ۔ورثاء کے احتجاج میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی جان مزاری نے بھی علی نیازی کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔ علی جان مزاری کا مظاہرین اورمغوی نوجوان کے والدین سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے جلدخوشخبری ملے گی۔

ضرورپڑھیں:صنم بلوچ کی شوبز انڈسٹری میں واپسی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اُنہوں نے  یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہر برادری اورلوگوں کے دکھ درد میں ان کے ساتھ ہیں۔