صنم بلوچ کی شوبز انڈسٹری میں واپسی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 23, 2024 | 10:56:AM
صنم بلوچ کی شوبز انڈسٹری میں واپسی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکرین سے طویل مدت تک دوری اختیار کرنے والی معروف  اداکارہ صنم بلوچ نے  کم بیک کا اشارہ دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم بلوچ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے  انسٹاگرام پر چند ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے کم بیک کا اشارہ دیا، مختصر ویڈیوز میں صنم بلوچ بندی اور ناک میں لانگ پہنے دیکھی گئیں۔ان ویڈیوز کے بیک گراونڈ میں انہوں نے اپنی لُک کے حساب سے پنجابی سانگ کا ٹچ دے رکھا ہے۔

سکرین سے دوری کے بعد سے صنم بلوچ  کو صرف خاص مواقعوں پر انسٹاگرام پر اور پوسٹس شیئر کرتے دیکھا جاتا تھا ۔ لیکن یہ  طویل مدت بعد پہلا موقع ہے جب انہوں نے اپنی کوئی ذاتی ویڈیو پوسٹ کی۔

جیسے ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تین کلوز اپ ویڈیوز شیئر کیں مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ کوئی ان کے حسن کی تعریف کرتا دکھ رہا ہے تو کسی نے ان ویڈیوز کو انکی شوبز میں واپسی کا عندیہ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا طلباء کا بیرون ملک غیر معیاری میڈیکل ایجوکیشن کے حصول کے محرکات کا پتا لگانے کا فیصلہ

 خیال رہے کہ صنم بلوچ نے اپریل 2018 میں اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔طلاق کے اعلان کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ۔

اداکار نے اگست 2020 میں اعلان کیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کر لی ہے اور اب وہ ایک بیٹی کی ماں ہیں۔

"دام"،"من چلے"،"داستان"،"اکبری اصغری", "کنکر" اور" درِ شہوار" جیسے ڈراموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ صنم بلوچ آج بھی کئی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور مداح اِن کی شوبز میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔