پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور 

May 25, 2024 | 12:30:PM
پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےپی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور  کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مامر مغل کو سی ڈی اے عملے اور پولیس اہلکاروں پر حملے آور ہونے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،ذرائع کے مطابق پولیس نےتمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروائیں۔

پراسکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،عامر مغل کے وکیل علی بخاری ایڈوکیٹ  بھی عدالت پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام

واضح رہے کہ  عامر مسعود مغل کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے "تجاوزات کے نام پر" پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کر لیا تھا۔

عامر مغل کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔