مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام

May 25, 2024 | 12:06:PM
مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے، امیر مقام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام کے پی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے، مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ  ایک دن کی سیاست کے لیے خیبر پختونخوا میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے، امیر مقام کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے، کبھی ڈیم بند کرنے اور گرڈ اسٹیشن پر قبضے کی بات کرتے ہیں، ڈیم اور گرڈ اسٹیشن کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔