ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے،امارات سے بھی 10ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم

May 25, 2024 | 10:47:AM
ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے،امارات سے بھی 10ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں ،پاکستان کی خوشحالی میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کررہی ہے ،سعودی عرب نے بعد  یو اے ای نے بھی پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا ہے ، سعودی عرب اور یو اے ای سے جو اعلانات ہوئے اس پر سب یکسو ہیں ،اپنے اہداف کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس  وزیراعظم  ہاؤس میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب،  وزیر داخلہ محسن نقوی،  وزیر دفاع خواجہ آصف،  وزیر توانائی اویس لغاری  اور  دیگر شریک  ہوئے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز  بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،ایس آئی ایف سی پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہیں،ایس آئی ایف سی کے حوالے افسران مل کر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سعودیہ اور متحدہ عرب امارات جانے کا اتفاق ہوا،حکومتی سیکٹرز میں پروفیشنلز کی انتہائی کمی ہے، مختلف وزارتوں کو پروفیشنلز کی بھرتی کا کہا ہواہے، ان کاکہناتھا کہ دیگر ممالک ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں،ایس آئی ایف سی کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے، سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کیلئے محبت کا اظہار کیا ہے ،سعودی عرب نے کہا ہمیں پروفیشنل ان پٹ چاہئے،اگرآپ کے پروفیشنلز نہیں تو سعودی عرب دینے کو تیار ہے،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے غیرملکی ماہرین سے مدد لی ہے،اللہ کی طرف سے دیئے گئے خزانوں سے فائدہ نہیں اٹھایا، صرف جرمانے بھرتے رہے۔
ان کاکہناتھا کہ یو اے ای نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا ہے ،ایس آئی سی ایف سی میں صوبوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، ایس آئی سی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام  نہیں ، وزرائے اعلیٰ بھی اس کا حصہ ہیں ، وزیراعظم نے کہاکہ امارات جا کر کہا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں ، سرمایہ کاری کیلئے آیا ہوں ، ایس آئی ایف سی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے ،ایس آئی ایف سی کی کامیابی نے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں ، پاکستان کی خوشحالی میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کررہی ہے ، سعودی عرب اور یو اے ای سے جو اعلانات ہوئے اس پر سب یکسو ہیں ،اپنے اہداف کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس سے قبل ہی وزیراعظم ہاؤس پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اور خطے کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایس آئی ایف سی کی افادیت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی  بات چیت ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے اجلاس سے قبل ہی تصدیق کر دی تھی کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجلاس میں مدعو کیا ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے کے مفاد کیلئے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شریک بھی ہوں گے، کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔