ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ،وزیر داخلہ محسن نقوی بریفنگ دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔
اجلاس میں اعلی ٰعسکری و سول قیادت شریک ،اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہیں ،اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔
انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال بھی زیر غور ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیاجائیگا ،داخلی سلامتی یقینی بنانے کیلیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائیگی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیرکو ہونا تھا جو کسی وجہ سے نہ ہوسکا ۔
ضرورپڑھیں:پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے سے انکار،متعدد وزارتیں لاوارث،کئی ڈویژنز وزراسے محروم
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔