برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

May 25, 2024 | 09:04:AM
برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)مرغی کے گوشت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ،پشاور اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں مرغی کے  گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد گوشت  377 روپے کلو ہو گیا۔

شہر میں انڈوں کی قیمت مستحکم رہی اور انڈوں کی فی درجن قیمت251 مقرر ہے،ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 410 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پشاورمیں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں مزید 25 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کی فی کلو قیمت 290 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی گوشت برآمدات میں 55 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں؟

گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد گوشت 392 روپے کلو ہو گیا تھا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچ روز کے دوران 100 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔