شوبز کو خیر باد کہنے والی عائشہ خان نے بیٹی کی ویڈیو وا ئرل کردی

Mar 30, 2021 | 21:53:PM
شوبز کو خیر باد کہنے والی عائشہ خان نے بیٹی کی ویڈیو وا ئرل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کی نماز پڑھتے ویڈیو شیئر کی،عائشہ ملک کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں و فالوورز سمیت معروف فنکاروں کی جانب سے بھی اس پوسٹ کو خوب لائیک اور اس پر تعریفی کمنٹس کیے گئے۔ عائشہ ملک کی دل موہ لینے والی اس خوبصورت ویڈیو پر ہزاروں مداحوں سمیت معروف اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے بھی ان کی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے میری جان لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمیر قاضی کی سہاگ رات کی ویڈیو وا ئرل مگر اس میں اداکارہ صبور کیوں؟صارفین برہم