ڈالر کی پرواز میں کمی ، روپے کی قدر بڑھ گئی

May 24, 2024 | 17:37:PM
ڈالر کی پرواز میں کمی ، روپے کی قدر بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہونے کے بعد روپے نے بھی ڈالر کو پچھاڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں روپے کا زور چل گیا ،ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہو گئی ، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیاہے کہ انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ  قائم ہو گیا،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس76 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن دن کے اختتام پر گراوٹ کے بعد 75 ہزار 983 پوائنٹس  پر بند ہوا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا ہے ، 100 انڈیکس 76 ہزار 248 نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا،آج 23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے گیس کی قیمت میں 6.49 فیصد تک اضافہ کر دیا