9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پولیس کو شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کی اجازت مل گئی

May 24, 2024 | 20:44:PM
9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پولیس کو شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دھشتگردی عدالت نے پولیس کو  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے تحقیات کی اجازت دے دی۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے،عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا،پولیس 27 مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت نے آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کی جانب سے آج تک حراست میں لیے گئے افراد کی لسٹ مانگ لی