’تمہاری آنکھیں نیلی ہیں ‘،شوہر نے شادی کے اگلے ہی دن دلہن کو طلاق دے دی 

May 23, 2024 | 22:38:PM
’تمہاری آنکھیں نیلی ہیں ‘،شوہر نے شادی کے اگلے ہی دن دلہن کو طلاق دے دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے کی ہزاروں وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن کچھ وجہ ایسی ہوتی ہیں کہ ہر کوئی سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آیا اس بات پر بھی لڑائی ممکن ہے ، ایسی ہی وجہ مصر میں طلاق کی وجہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں شوہر نے شادی کی اگلی صبح ہی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بنا کر دلہن کو طلاق دے  ڈالی،العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نےبتایا کہ خاتون کے شوہر نے بیوی کی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بنا کر ان سے جھگڑنا شروع کر دیا کیونکہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتار دیئے تھے جس کے بعد شوہر کو پتا چل گیا کہ ان کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ نیلا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جھگڑا ختم کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ہر وقت کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتی ہے اور سوتے وقت ہی اتارتی ہے لیکن شوہر کی ناراضگی کے آگے سب بے سود رہا،دوسر ی جانب  خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں نیلی ہیں لہٰذا بیوی سے ہونے والی اولاد بھی نیلی آنکھوں والی ہوگی، یہی وجہ ہے کہ بیوی کو طلاق دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : مزدور کی کم سے کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟بجٹ سے پہلے مزدوروں کیلئے خوشخبری آگئی