ناریل کا تیل دل کے مریض کیلئے کس حد تک فائدہ مند ہے؟

May 23, 2024 | 16:15:PM
ناریل کا تیل دل کے مریض کیلئے کس حد تک فائدہ مند ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناریل کا تیل دل کے مریض کیلئے کس حد تک فائدہ مند ہے؟ڈاکٹر سحر چاولہ نے راز کی بات  بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق مارننگ شو "مارننگ وِد فضا" میں ماہر ِ غذائیت ڈاکٹر سحر چاولہ نے ناریل کے تیل کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ خالص ناریل کا تیل ماں کے دودھ کے قریب ترین ہے، دل کے مریض ناشتے میں ایک چمچ ناریل کے  تیل سے کریں اور اس کا استعمال ضرورکریں کیونکہ ناریل کے تیل میں ٹرائی گلسرائیڈز ہوتے ہیں جو دل کے لئے مفید ہیں۔

انہوں نے کہا اس لئے گھر میں اگر ناریل کے تیل میں کھانے بنائے جائیں تو وہ  دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں،ڈاکٹر سحر چاولہ نے کہا  کہ فرائی کرنے کیلئے دیسی گھی بہترین ہے ، دیسی گھی سیچوریٹڈ آئل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جتنے بھی ریسرچ آرٹیکلز میں لکھا ہے کہ  سیچو ریٹڈ چکنائی  سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے وہ  بالکل غلط ہے ۔ سیچوریٹڈ آئلز  دل کے لئے نقصان دہ ہیں ، میں یہ بات ثابت کر سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ آئی ایم ایف بنائے گی، تو حکومت کی کیا ضرورت: سلیم بخاری