نائیجیرین خاتون کا  ہاتھ سے بنی  چوڑی ترین وگ کا ریکارڈقائم

May 22, 2024 | 13:11:PM
مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کی وگ میکر (وگ بنانے والی) خاتون نے اس وقت اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جب انہوں نے ایک ہیئر پیس (وگ) اسٹیچ کی جو تقریباً 12 فٹ چوڑی تھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کی وگ میکر (وگ بنانے والی) خاتون نے اس وقت اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جب انہوں نے ایک ہیئر پیس (وگ) اسٹیچ کی جو تقریباً 12 فٹ چوڑی تھی۔ 

ہیلن ولیم نامی اس خاتون کی عمر 31 برس ہے۔ اس خاتون نے اس سے قبل 1,152 فٹ اور پانچ انچ کی ہاتھ سے بنی ہوئی طویل ترین وگ تیار کرکے چوڑی ترین وگ کی تخلیق کرنے کا چیلنج کیا تھا۔ہیلن ولیم نے اپنے حالیہ ماسٹر پیس کی تخلیق میں ایک ماہ صرف کیا اور اس کے لیے انہوں نے 800 سے زیادہ بالوں کے بنڈلز لیے اور کامیابی کے ساتھ 11 فٹ اور 11 انچ چوڑی وگ تیار کی۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کا فیصلہ

ہیلن ولیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل وگ میکر وہ وگ کیٹیگری میں مزید ریکارڈ توڑنے کی خواہش مند ہیں، انکے مطابق وہ مشکل اہداف سے لطف اندوز ہوتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے میں نئی چیزیں سکیھتی ہوں۔