نسوار پر ٹیکس عائد کرنےکی تجویز

May 24, 2024 | 18:17:PM
نسوار پر ٹیکس عائد کرنےکی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر ایک گھنٹہ بحث کے بعد  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مخالفت کی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آنے والے بجٹ پر خصوصی  بات چیت ہوئی، اجلاس میں آئندہ بجٹ میں نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی  تجویز پیش کی گئی، کابینہ اجلاس میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے کی تجویز  پر بحث کے بعد  وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے نسوار پر ٹیکس لگانےکی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہے اس پر ٹیکس نہ لگایا جاۓ۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والانواب شاہ کا نوجوان راولپنڈی سے بازیاب