اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والانواب شاہ کا نوجوان راولپنڈی سے بازیاب

May 24, 2024 | 17:15:PM
اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والانواب شاہ کا نوجوان راولپنڈی سے بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نواب شاہ سے 23 اپریل 2024 سے  مبینہ اغواء کے بعد قتل کا ڈراپ سین،مقتول زندہ نکلا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ  عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ صدر تھانے میں ماموں حنیف کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا،ڈسٹرکٹ ساؤتھ شعبہ تفتیش نےٹیکنیکل بنیادوں پر راولپنڈی میں آپریشن کیا جس میں اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے کا ڈرامہ کرنے والا نوجوان بازیاب کیا گیا، غلام رسول بھمبرو کو راولپنڈی سے بازیاب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام رسول 23 اپریل 2024 کو اچانک لاپتہ ہوگیا تھااور اس کی فیملی کو سوشل میڈیا پراغواء کا بتایا گیا تھا، تصاویر بھیجی گئیں، جس میں پہلے ہاتھ پیروں میں رسیاں بندھے دکھایا، پھرمغوی کی لاش دکھائی،میسج میں لکھا ہم نے اسے ماردیا جیسے پولیس ہمارے بندے مارتی ہے اور اس کے بعد لکھا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے آئی جی کو ہٹاؤ یا لاشیں اٹھاؤ،میسیج بھیجنے والے نے کہا کہ یہ جنگ شروع پولیس نے کی ختم ہم کریں گے،بعد ازاں  غلام رسول کی مردہ تصویر پوسٹ کردی گئی جس پرگھر والوں نے لاش کا پتہ کرنے منتیں کیں جس کا جواب آیا کہ آئی جی کے خلاف احتجاج کرو پھر بتائیں گے۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے انکشاف کیا ہے کہ خودساختہ اغواء غلام رسول نے اپنے ہی اغواء اور قتل کا ڈرامہ کیا تھا،خود ہی اپنی تصاویر بنا کر بھیج رہا تھا اور  خود ہی اپنی فیملی سے سفاکانہ باتیں کرتا رہا۔ 
انہوں نے کہا کہ اغواء کیس کے حوالے سے بہت زیادہ پریشر تھا، غلام رسول کراچی سے ٹرین میں بیٹھ کر راولپنڈی چلا گیا تھا، ہم نے کیس ٹریس کرنے کے لیے بہت محنت کی،غلام رسول کوکراچی منتقل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے کے بعدسابق اداکارہ زینب جمیل کاردعمل سامنے آگیا