پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، شہری گرڈ سٹیشن میں داخل

May 25, 2024 | 12:36:PM
پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، شہری گرڈ سٹیشن میں داخل
کیپشن: پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر شہزاد) شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاعذاب کم نہ ہو سکا، پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ہزار خوانی اور گردونواح کے مکین گرڈ سٹیشن میں داخل ہو گئے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی زیر قیادت مظاہرین نے واپڈا حکام سے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فضل الہیٰ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صبح 9 بجے گرڈ سٹیشن رحمان بابا کا بٹن میرے پاس ہو گا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کل میں جاری کروں گا۔

فضل الہیٰ نے کہا تھا کہ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے، ہمارے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔

آج مظاہرین سے مذاکرات کے بعد واپڈا حکام نے بجلی بحال کردی جس پر مظاہرین کی جانب سے بھی احتجاج ختم کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا،2 سے 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہری تنگ آ گئے جبکہ گزشتہ رات چلنے والی آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔