بلوچستان میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا

Jun 30, 2026 | 19:50:PM
بلوچستان میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ سے گیس کمپنی کے 6مزدور اغوا کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے زرغون غر شعبان میں گیس کمپنی کے مزدوروں کو اغوا کیا ہے،مغویوں میں جلات خان، محمدہاشم، کمال خان، جہانگیر خان، محمدعظیم اور روزے خان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زرغون غر سے اغوا ہونے والے تمام مزدور پشتون اور دمڑ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور; کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 24نیوز سامنے لے آیا