امریکا سے معاہدے پر عملدرآمد اور منجمد اثاثوں پر قطر سے بات ہوگی، ایرانی ترجمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد اور منجمد اثاثوں کی واپسی کے حوالے سے قطر کے ساتھ کل دوحہ میں بات چیت ہوگی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس سلسلے میں قطر کے ساتھ مذاکرات دوحہ میں ہوں گے، تاہم امریکی وفد کے ساتھ کسی بھی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کسی بھی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس سے معاملات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران خطے کے معاملات کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ امریکا سے عبوری معاہدے پر عملدرآمد اور منجمد اثاثوں کی واپسی کے معاملے پر قطر کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔