قائداعظم یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ سمر سیشن 2026 کی رجسٹریشن 6 جولائی سے شروع ہوگی

Jun 30, 2026 | 17:32:PM
قائداعظم یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ سمر سیشن 2026 کی رجسٹریشن 6 جولائی سے شروع ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان نیازی) قائداعظم یونیورسٹی نے انڈرگریجویٹ سمر سیشن 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے  جس کے مطابق سمر سیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 6 جولائی سے ہوگا۔

یونیورسٹی شیڈول کے مطابق سمر سیشن 2026 کے لیے بغیر لیٹ فیس واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جا سکے گی۔

اعلان کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں سمر سیشن کی کلاسز بھی 6 جولائی سے شروع ہوں گی اور 28 اگست تک جاری رہیں گی۔

یونیورسٹی شیڈول کے مطابق سمر سیشن کے فائنل امتحانات 31 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہوں گے، جبکہ سمر سیشن کے نتائج کا فائنل ڈیٹا 4 ستمبر کو امتحانی برانچ کو ارسال کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں :  بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس متوقع، پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما زرداری ہاؤس پہنچ گئے