بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس متوقع، پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما زرداری ہاؤس پہنچ گئے

Jun 30, 2026 | 17:21:PM
بلاول بھٹو کی زیر صدارت اہم اجلاس متوقع، پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما زرداری ہاؤس پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہونے کا امکان ہے  جس کے لیے پارٹی کے سینئر رہنما زرداری ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی زرداری ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام رہنما اس وقت فریال تالپور کے گھر موجود ہیں  جہاں اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین، سابق وزیر سردار یعقوب، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، یاسر سلطان اور چوہدری ریاض بھی شریک ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت اور ممکنہ فیصلوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان