ایران سے سستا تیل؟ پاکستان کیلئے بڑا موقع یا صرف خواب

Jun 30, 2026 | 12:47:PM
ایران سے سستا تیل؟ پاکستان کیلئے بڑا موقع یا صرف خواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ایران پر امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد پاکستان کیلئے خام تیل اور گیس کی سستی خریداری کے امکانات  روشن ہوگئے ۔

  ماہرین کے مطابق اصل فائدہ صرف قیمت میں بڑی کمی نہیں بلکہ درست حکمت عملی اور معاہدہ جاتی شرائط سے حاصل ہو سکتا ہے۔

 کچھ دن قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا تھا کہ ایران سے خام تیل سمیت توانائی مصنوعات کے حصول کیلئے رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ ایسا تیل خریدا جائے جو ملکی معیشت کیلئے فائدہ مند ہو۔

 توانائی ماہرین کے مطابق پاکستان اگر ایران سے براہ راست حکومتی سطح پر معاہدہ کرے اور مڈل مین کو ختم کرے تو فی بیرل قیمت میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

 جغرافیائی قربت کے باعث فریٹ اور شپنگ لاگت بھی کم ہو جاتی ہے جو مجموعی قیمت میں فوری ریلیف دے سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول فوری سستا کرنے کا حکم! نئی قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر آگئی

 رپورٹس کے مطابق ایران اس وقت عالمی مارکیٹ میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے کچھ خریداروں کو 3 سے 10 ڈالر فی بیرل تک رعایت بھی دے رہا ہے جس سے پاکستان جیسے ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کا خام تیل بھاری ہونے کے باعث پاکستانی ریفائنریز کو اسے ہلکے خام تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا ہوگا جس سے پیداوار بہتر اور لاگت کم ہو سکتی ہے۔

 دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اب عالمی مارکیٹ میں واپس آ رہا ہے اس لیے انتہائی سستا تیل مستقل بنیادوں پر ممکن نہیں اور قیمت زیادہ تر عالمی ریٹ کے قریب ہی رہے گی البتہ محدود رعایت اور کم ٹرانسپورٹ لاگت کی وجہ سے پاکستان کو جزوی ریلیف ضرور مل سکتا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر پاکستان اور ایران کے درمیان سازگار تجارتی معاہدہ طے پا جاتا ہے اور ایران پر عائد عالمی پابندیاں مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہیں تو پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ممکن ہے اور بعض اندازوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 150 روپے فی لیٹر سے بھی نیچے آ سکتی ہیں۔