ورلڈ کپ، مراکش نے بھی نیدر لینڈز کو ہر ا دیا

Jun 30, 2026 | 10:59:AM
 ورلڈ کپ، مراکش نے بھی نیدر لینڈز کو ہر ا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا دیا۔

نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، دونوں ٹیموں کو 5، 5 پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک، ایک گول سکور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ : بڑا اپ سیٹ، 4 بار کا چیمپئن باہر

نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول سکور کیا جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے سکور کیا تھا۔

راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں یہ دوسرا میچ ہے جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے 4 جولائی کو ہو گا۔

یاد رہے کہ پیراگوئے نے جرمنی کو غیر متوقع طور پر شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔