سونا 12 فیصد سے زائد گر گیا، 2008 کے بعد بدترین صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سونے کی قیمتوں میں شدید کمی کا رجحان جاری ہے اور قیمتیں گزشتہ کئی سالوں کی سب سے بڑی ماہانہ گراوٹ کی طرف بڑھ رہی ہیں، جس نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 3,956 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جبکہ ماہانہ بنیاد پر کمی تقریباً 12.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سونا کے لیے 2008 کے بعد سب سے بڑی ماہانہ گراوٹ ہے، جبکہ مسلسل چوتھے مہینے بھی قیمتیں دباؤ میں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوحہ مذاکرات کی امید، تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات، مضبوط ڈالر اور مہنگائی کے دباؤ نے سونے کی کشش کم کر دی ہے، کیونکہ بلند شرح سود والے ماحول میں سرمایہ کار سونے کے بجائے دیگر منافع بخش اثاثوں کی طرف جاتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو سونا آئندہ مہینوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا شکار رہ سکتا ہے۔