ایران اسرائیل جنگ، شہید ہونیوالے ایرانی شہریوں کی تعداد 935 ہو گئی،132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل

Jun 30, 2025 | 21:10:PM
 ایران اسرائیل جنگ، شہید ہونیوالے ایرانی شہریوں کی تعداد 935 ہو گئی،132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران اور اسرائیل  کے مابین ہونیوالی جنگ کےدوران صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی۔132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل۔

غیرملکی  نیوز ایجنسی نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 روزہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران میں کم از کم 935 افراد شہید ہوئے۔ایرانی وزارت انصاف کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں 132 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں۔

واضح  رہے کہ اسرائیل  کی  صیہونی حکومت نے 13 جون کو ایران پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کو  نشانہ بنایا تھا۔ایران نے بھی اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی علاقوں میں شدید میزائل حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں اسرائیل میں 28 افراد ہلاک  ہوئے۔اس کے علاوہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران میں فردو، اصفہان اور نطنز میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کئے اور ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بعدازان 24 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:جاتی امرا شیطانیت کا مرکز بن گیا، شیطان کی کنیزیں جھوٹ کو چھپا رہی ہیں :شیخ وقاص