وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہوریوں کیلئے تحفہ، نیلم روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل خان )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور کے شہریوں کے لیےسدرن کوریڈور، ایل ڈی اے سٹی تا پائن ایونیو سٹرکچر پلان روڈ کا تحفہ، وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے نیلم روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
ممبر صوبائی اسمبلی رانا راشد منہاس، ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمران اور ن لیگی مقامی قیادت نے شرکت کی، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر نے بریفنگ دی۔
نیلم روڈ، سدرن کوریڈور، ایل ڈی اے سٹی کو پائن ایونیو سے کنکٹ کریں گا، سدرن کوریڈور نیلم روڈ منصوبہ ایل ڈی اے سٹی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا، پائن ایونیو سے ایل ڈی اے سٹی تک13.8کلومیٹرطویل ”نیلم روڈ “تعمیر کی جائے گی۔
نیلم روڈ کی تکمیل کے منصوبے کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے، پیکج وَن”پائن ایونیو سے ریلوے لائن “اورپیکج ٹو”ہلوکی سے جناح سیکٹر ایل ڈی اے سٹی “پرمشتمل ہے،جیا بگا روڈ پر ریلوے لائن پر انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا، نیلم روڈ 2رویہ اور2لین پر مشتمل ہوگی،ریلوے کراسنگ پر 3لین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیاجائے گا۔
وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کے مطابق نیلم روڈ لاہور شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک نیا سدرن کوریڈور ہوگا، نیلم روڈ کی تعمیر سے ایل ڈی اے سٹی اور پورے علاقے کی شکل بدل جائے گی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں جنہوں نے دیرینہ مسلہ پر توجہ دی۔
رانا مبشر اقبال نے کہا کہ سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر سے یومیہ لاکھوں گاڑیاں مستفید ہونگی، 6.93 ارب کی لاگت سے نیلم روڈ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،ایل ڈی اے رواں سال شہر کی کل 5 اہم سٹرکچر پلان روڈز پر کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے لگی