روسی سفیر کی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات

Jun 30, 2025 | 18:41:PM
روسی سفیر کی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )روسی سفیر کی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات ہوئی، ملاقات میں سٹریٹجک کمیٹی کے ہیڈ روف حسن بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ہوئی،اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،علاقائی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

فریقین نے  باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،خطے کی فلاح و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق روسی سیاسی مشیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے،اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ تعاون میں اضافہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم