ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا

Jun 30, 2025 | 18:34:PM
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہوگیا
کیپشن: ایل پی جی سلنڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مائع پیٹرول گیس(ایل پی جی)کی قیمتوں میں کمی کردی،ایل پی جی7روپے43 پیسے فی کلو مزید سستی ہو گئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 87روپے71 پیسے سستاہوا،ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 233 روپے10پیسے مقرر کر دی گئی۔

ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 751روپے ہوگئی،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق معروف کرکٹر محتصرعلالت کے بعد چل بسے