وزیراعظم کا اتحادیوں کو منانے کا مشن، اہم شخصیت کی تعاون کی یقین دہانی

Jun 30, 2022 | 18:16:PM
وزیراعظم، کرسی، خطرہ، اہم شخصیت، یقین دہانی، تعاون
کیپشن: شہباز شریف سے آصف علی زرداری نے وفد سمیت ملاقات کی ہےے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین(پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما مسلم لیگ (ن ) ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، چیئرمین نیب کی تقرری اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے آصف زرداری کو اتحادیوں کو منانے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی بھی درخواست کی اور کہا کہ ایم کیو ایم سے جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ریکارڈ

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان سے جلد نکل آئیں گے۔