وزیراعظم آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

Jun 30, 2022 | 11:29:AM
وزیراعظم شہباز شریف،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو،ظہرانہ
کیپشن: ظہرانے میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امور پر بات چیت بھی کی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانہ وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی، ایم کیو ایم اور باپ کے تحفظات پر بھی گفتگو ہوگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری ملاقات کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات بھی چند روز میں ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ظہرانے میں چیئرمین نیب کی تقرری سمیت حکومتی امور پر بات چیت بھی کی جائے گی۔