جنسی زیادتی کا الزام ،معروف گلوکار  کو  بڑی سزا کا حکم

Jun 30, 2022 | 10:42:AM
جنسی زیادتی کا الزام ،معروف گلوکار  کو  بڑی سزا کا حکم
کیپشن: امریکی عدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی گلوکار آر کیلی کو اپنی مشہور شخصیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی گلوکار آر کیلی کو گزشتہ سال ستمبر میں دو دہائیوں سے خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا ،امریکی عدالت نے بدھ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے گلوکار کو 30 سال قید کی سزا سنائی ۔

گلوکار آر کیلی کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے ، گلوکار آرکیلی مختلف امریکی ریاستوں کے درمیان خواتین کی اسمگلنگ ، چائلڈ پورنوگرافی اور اغوا میں مجرم پائے گئے ۔

گلوکار نے جعلی کاغذات بنا کر 15 سالہ لڑکی سے شادی بھی کی تھی ، آر کیلی جنسی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ ، دھوکا دہی کے مجرم بھی قرار پائے گئے ہیں ،مختلف کنسرٹ میں شرکت کرنے والی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر آرکیلی کے پاس لایا جاتا تھا جبکہ گلوکار کمسن بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں اداکارہ امبر ہرڈ کے حوالے سے بڑی  خبر آ گئی