آرمی چیف کی مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر کے انتقال پر تعزیت 

Jun 30, 2021 | 19:40:PM
آرمی چیف کی مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر کے انتقال پر تعزیت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہارہے اورمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اورمرحوم کے اہلخانہ کو ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ کے امیر ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے