برطانوی شخص کا حیران کن کارنامہ، ایک منٹ میں فِش سٹکس کھانے کا نیا ریکارڈ قائم

Jul 30, 2026 | 14:46:PM
برطانوی شخص کا حیران کن کارنامہ، ایک منٹ میں فِش سٹکس کھانے کا نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نیتھن ڈیوس نے ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز (فش اسٹکس) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

نیتھن ڈیوس نے حال ہی میں ٹی وی گیم شو دی 1% کلب میں 130 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم جیتی تھی۔

 شو کے میزبان لی میک سے گفتگو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا اگلا ہدف گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن نے کہا کہ انہیں لگا کہ فش فنگرز کھانے کا ریکارڈ ان کے لیے قابلِ حصول ہے کیونکہ وہ پہلے بھی غیر روایتی انداز کے کھانے سے متعلق ریکارڈز آزما چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:گردوں کو ناکارہ بنانیوالے 5 عام مشروب, پھلوں کے رس بھی شامل

انہوں نے مقررہ ایک منٹ میں 15 فش فنگرز کھا کر ’ایک منٹ میں سب سے زیادہ فش فنگرز کھانے‘ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریکارڈ بنانے کے بعد نیتھن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانا یقیناً فخر کی بات ہے لیکن یہ کچھ عجیب بھی ہے کہ یہ ریکارڈ فش فنگرز سے متعلق ہے۔

ان کا خیال ہے کہ اگر میں انہیں تھوڑا زیادہ ٹھنڈا ہونے دیتا تو شاید اس سے بھی زیادہ کھا سکتے تھے۔ تاہم، وہ ریکارڈ بنانے پر خوش ہیں۔