تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال،نوٹیفیکیشن جاری 

Jul 30, 2026 | 12:38:PM
تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال،نوٹیفیکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزادنہڑیو)سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کردیا گیا۔

سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں اور محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، پیر سے ہفتہ تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ صرف اتوار کو تعطیل ہوگی۔

 محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت  کر دی ہے۔

ہفتے کے چھ روز اسکولزاور کالجز میں تدریسی عمل جاری رکھنے کامحکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔
یکم اگست سے اس فیصلے پرعملدرآمد کا آغاز ہوگاجس کے بعدتمام سرکاری و نجی اسکول ہفتے میں چھ دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:5اگست تک ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے ہفتہ تک کلاسز ہوں گی۔