برطانیہ :116 سال بعد کتابیں لائبریری کو واپس

Jul 30, 2026 | 09:20:AM
برطانیہ :116 سال بعد کتابیں لائبریری کو واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانیہ میں ایک شخص نے 116 برس بعد لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس لوٹا دیں، یہ کتابیں ان کے دادا نے لائبریری سے لی تھیں۔

کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں حاصل کی تھیں۔

لائبریری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری دونوں عالمی جنگوں میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما سے آگے نکل گئے

 لائبریری کے عملے نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ ہاتھ میں لینا اور اس خاندان کی دلچسپ کہانی کا حصہ بننا ان کے لئے ایک یادگار لمحہ تھا۔

یہ غیرمعمولی واقعہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین نے پوتے کی ایمانداری اور اپنے دادا کی امانت واپس کرنے کے جذبے کو خوب سراہا۔